Saturday, April 27, 2024

آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ ، نوواک جوکو وچ کو شکست

آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ ، نوواک جوکو وچ کو شکست
January 22, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلین اوپن میں ایک اور اپ سیٹ شکست دیکھنے میں آئی ۔ 6 بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے نوواک جوکووچ  کو جنوبی کوریا کےہیون چنگ کے ہاتھوں  ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ سربین ٹینس اسٹار کا ایونٹ میں سفر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

  اہم مقابلے  میں جوکووچ اور جنوبی کوریا کے چنگ ہیون میں جوڑپڑا۔

پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن ٹائی بریکر پر فتح چنگ ہیون کے نام رہی ۔

دوسرے سیٹ میں سابق عالمی نمبرون جوکووچ نے واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی جنوبی کورین کے پلئیر کا مقدر بنی ۔

ہیون چنگ نے تیسرا سیٹ جیت کر جوکووچ کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا ۔ اس ہار کے ساتھ اسٹار ٹینس پلئیر  کا  ٹورنامنٹ میں  سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔