Saturday, April 27, 2024

آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے اور راجر فیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں انٹری ڈال دی

آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے اور راجر فیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں انٹری ڈال دی
January 16, 2017
کینبرا(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین اوپن  کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ آج جاری  ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے پہلے راونڈ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار اینڈی مرے اور سوئس سٹارراجر فیڈرر نےپہلے راونڈ کے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں جبکہ خواتین ایونٹ میں اینجلیک کیربر اوروینس ولیمز نے بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے پہلی رکاوٹ عبور کرلی ہے ۔ دوسری طرف آسٹریلین اوپن کے پہلے راونڈ میں ہی  سیمونا ہالیپ کو کمزور حریف شیلبی راجرز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست  کا سامنا کرنا پڑاہے ۔