Friday, May 17, 2024

آسٹریلیامیں رنگا رنگ کلر میراتھن کاانعقاد

آسٹریلیامیں رنگا رنگ کلر میراتھن کاانعقاد
September 15, 2018
آسٹریلیا( 92 نیوز) آسڑیلیاکے شہر گولڈ کوسٹ کے مشہور پارک میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے رنگوں اور فوم کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی ۔ ریس کے شرکا نے  حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ، اس موقع پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا ۔ نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعدادنے اس ایونٹ میں شرکت کی۔