Sunday, September 8, 2024

آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اوربھارتی کرکٹرزناقص کھاناکھانےکےباعث ہسپتال پہنچ گئے

آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اوربھارتی کرکٹرزناقص کھاناکھانےکےباعث ہسپتال پہنچ گئے
August 9, 2015
چنائی (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور میزبان ملک کی کرکٹ ٹیموں کے کئی کھلاڑی ناقص کھانا کھانے کے باعث اسپتال  پہنچ گئے متاثرہ کھلاڑیوں میں پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر چنائی میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارتی اے ٹیموں کے کئی کھلاڑی ناقص کھانا کھانے کے باعث اسپتال جا پہنچے ہیں۔ بھارت اے کے خلاف سنچری بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کی حالت بھی غیر معیاری خوراک کے باعث غیر ہو گئی اور انہیں بھی گراؤنڈ سے اسپتال لے جایا گیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سولہ میں سے دس کھلاڑیوں کو غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔