Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا ہوم گراؤنڈ پر کلین سویپ کی خفت اٹھانے سے بچ گیا

آسٹریلیا ہوم گراؤنڈ پر کلین سویپ کی خفت اٹھانے سے بچ گیا
November 27, 2016

 کینبرا(92نیوز)جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی کی بدولت آسٹریلیا ہوم گراؤنڈ پر تاریخی کلین سویپ کی خفت سے بچنے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق کینگروز نے پروٹیز کے خلاف مسلسل شکستوں کے بعد بالآخر جیت کا مزہ چکھ ہی لیا آسٹریلیا نے ایک سو ستائیس رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ ڈیوڈ وارنر نے سینتالیس جبکہ کپتان اسٹیو سمتھ نےچالیس رنز بنائے،،اسٹار بلے  عثمان خواجہ باز کو شاندار پرفارمنس  پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ہے۔