Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا کےخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم

آسٹریلیا کےخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
October 25, 2019
لاہور (92 نیوز) سری لنکا کیخلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں آسٹریلیا کیخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی قائد کا کہنا ہے کہ 2010 اور2012 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا، انڈر 19 ورلڈ کپ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کر چکا ہوں، سری لنکا کی سی ٹیم نہیں قومی اور ینگ ٹیم تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، مجھے خود اور اپنی بیٹنگ پر اعتماد ہے، گیم ہے اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہر میچ میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، جیسا کھیلتا آرہا ہوں آسڑیلیا میں بھی ایسا ہی کھیلوں گا۔ بابر اعظم نے بولے میرا مائنڈ ہے ٹیم سے بھی کارکردگی لوں اور خود بھی پرفارمنس دکھائوں، آسٹریلیا میں ایکسٹرا بائونس ہوتا ہے، اسکی تیاری کی ہے، ہماری طاقت بائولنگ ہے، نوجوان اور تجربہ کار بائولرز کا اچھا کمبی نیشن ہوگا۔ مزید کہا کہ کسی بھی دورے پر جائیں وہ چیلنج ہوتا ہے، فخر زمان فارم میں واپس آنا شروع ہوگیا ہے، ان کے ساتھ میں ہی اوپننگ کروں گا، بیک اپ کے طور پر امام الحق کو استعمال کریں گے۔