Sunday, April 28, 2024

آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو

آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو
November 19, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو ہے ،  25 لاکھ ایکڑ رقبہ اور 300 مکانات جل کر راکھ ہوچکے ہیں ، رواں ماہ چار افراد بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی جنگلات میں سو مقامات پر ہولناک آگ بھڑک رہی ہے ، جو ماہ نومبر کے دوران اب تک پچیس لاکھ ایکڑ رقبہ تباہ کرچکی ہے۔ بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر چار افراد ہلاک جبکہ چار سو مکانات راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں ، ہزاروں فائر فائٹرز دن رات آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، جنہیں خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث ناکامی کا سامنا ہے۔ آگ سے نکلنے والے دھویں نے نواحی شہر سڈنی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔