Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی متحدہ عرب امارات روانگی

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی متحدہ عرب امارات روانگی
March 19, 2019

 شارجہ (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے یو اے ای میں ڈیرے ڈال لیے۔ کوچ مکی آرتھر فہیم اشرف،عمراکمل، عابد علی ،امام الحق  اور دیگر مینجمنٹ سٹاف لاہور  سے روانہ ہوئے۔

 گرین شرٹس آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں میدان مارنے کے لیے پر عزم ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے شارجہ میں ہو گا۔

قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جو پہلے ہی سے دبئی میں موجود ہیں۔  ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور مینجمنٹ کے ساتھ چار کھلاڑی عمر اکمل ،عابد علی،امام الحق اور فہیم اشرف لاہور سے عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوئے۔ گرین شرٹس تین گھنٹے کا ٹریننگ  سیشن بھی کرے گی۔

ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔