Thursday, May 9, 2024

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ، مسلمان کمیونٹی مدد کو آ گئی

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ، مسلمان کمیونٹی مدد کو آ گئی
January 7, 2020
وکٹوریا (92 نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کے بعد مسلمان کمیونٹی بھی مدد کو آ گئی، فائر فائٹرز کے لیے کھانا بنایا اور سامان فراہم کیا۔ نیو پورٹ اسلامک سوسائٹی کے ممبران آگ سے متاثرہ ریاست وکٹوریا کے قصبے میں پہنچے اور کئی ہفتوں سے آگ سے لڑتے فائر فائٹرز کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا۔ مسلمان کمیونٹی کی جانب سے ضروری سامان کے پانچ ٹرک بھی فراہم کیے گئے۔ اسلامک سوسائٹی کے گروپ میں 40 ممبران شامل تھے۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ میں اب تک 24 افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ جب کہ اب تک 50 کروڑ کے قریب جانور بھی مر چکے ہیں۔