Friday, May 17, 2024

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی
December 30, 2019
کینبرا ( 92 نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، ریاست وکٹوریا سے ہزاروں افراد کا انخلا  ہو گیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست وکٹوریا میں درجہ حرارت میں اضافے اور تیز ہواؤں نے آگ کی شدت بڑھا دی ہے، میلبورن شہر میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جب کہ حکام نے 30 ہزار سیاحوں کو مشرقی گپس لینڈ چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔ ریاست کے نو میں سے سات ڈسٹرکٹس میں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے ، مغربی آسٹریلیا سے جنوبی آسٹریلیا اور تسمانیہ تک آگ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔