Monday, September 16, 2024

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں کو  آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا
March 19, 2018

سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں کو ہولناک جنگلاتی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ڈھائی ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ، سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے  کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں وکٹوریہ، جنوبی ویلز اور ملبورن میں جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے ۔22 مقامات پر بھڑکتے شعلوں نے دو ہزار چھ سو چوالیس ایکڑ رقبہ جلا ڈالا ہے ۔

دو سو اسی فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہیں ، لیکن خشک موسم اور گرم ہوائیں جلتی پر تیل کا کام کررہی ہیں ۔

آگ کی وجہ سے 90 عمارتیں تباہ ، جبکہ پچیس ہزار مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہے ، متاثرہ علاقوں سے سات سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

دو ہزار نو میں اسی علاقے میں بھڑکنے والی آگ نے 173 افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا تھا ، جبکہ 400 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔