Friday, May 10, 2024

آسٹریلیا ، کیرانگ شہر سے مٹی کا طوفان ٹکراگیا

آسٹریلیا ، کیرانگ شہر سے مٹی کا طوفان ٹکراگیا
February 7, 2019
آسٹریلیا ( 92 نیوز) آسٹریلیا کے شہر کیرانگ سے مٹی کا طوفان ٹکراگیا ، حکام کے مطابق دیہاتی علاقے بھی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق طوفان شہر کے دیہاتی علاقے وکٹوریا ٹاؤن کی جانب بڑھ رہا ہے ،  تیز رفتار سے چلنے والی ہوا نے طوفان کی شکل اختیار کی ہے ۔ دوسری جانب شمال مشرقی علاقوں سے سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے کا سلسلہ تاحال جری ہے جبکہ پولیس کے مطابق دو گمشدہ افراد کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ آسٹریلیا میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد 1100 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔