Tuesday, May 14, 2024

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی ، ٹی ٹوینٹی کی کپتان بابراعظم کے سپرد

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی ، ٹی ٹوینٹی کی کپتان بابراعظم کے سپرد
October 18, 2019

لاہور (92 نیوز) آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی کپتان مقرر کر دیئے گئے جبکہ ٹی ٹوینٹی کی کپتان بابراعظم کے سپرد کر دی گئی۔

مسلسل ناقص کارکردگی سرفراز کی کپتانی کو لے ڈوبی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت سے ہٹا دیا۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی بابراعظم کو مل گئی۔  

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔ دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائےگا۔

 چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا سرفراز کو ہٹانا مشکل فیصلہ تھا۔ بابر اعظم کو محنت کا پھل ملا۔

 اظہر علی کا کہنا ہے قومی ٹیم کی کپتانی سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ۔ بابراعظم کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

 سرفراز احمد کا کہنا تھا کپتانی کے سفر میں ساتھ دینے پر کوچز اور سلیکٹر کا مشکور ہوں۔ سرفراز نے اظہر علی اور  بابراعظم کو مبارکباد بھی دی۔  

سرفراز احمد نے 13 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی ۔ چار میچوں میں قومی ٹیم کو فتح مل سکی ، 8 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاْ ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز کی کارکردگی بہتر رہی ۔ سرفراز نے گرین شرٹس کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنایا۔ سرفراز کی قیادت میں 37 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے 29 مقابلوں میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔