Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
November 9, 2019
پرتھ (92 نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے لیے پاکستانی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ قومی کھلاڑیوں نے اوپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان ٹیسٹ کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں وارم اپ اور نیٹ پریکٹس کی، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہو گا، کینگروز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ، صفر سے اپنے نام کی تھی۔