Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم برسبین پہنچ گئی

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم برسبین پہنچ گئی
January 8, 2017

 برسبین(92نیوز)ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کےبعد شاہین نئے امتحان کے لیے  برسبین  پہنچ گئےپاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان  پہلا ون ڈے تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیاکیخلاف ون ڈے سیریز کیلئےٹیم برسبین پہنچ گئی پہلے ٹاکرے کیلئے تیرہ جنوری کو گابا کا میدان سجے گا دونوں ٹیمیں دو ہزار پندرہ کےورلڈ کپ کےبعد پہلی بارآمنےسامنے ہوں گی۔ پاکستان اورآسٹریلیا  ترانوے بار ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہوئے قومی ٹیم  صرف اکتیس میچ جیت سکی اٹھاون میچ آسٹریلیا کے نام رہےجبکہ ایک میچ ٹائی اورتین بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔ ون ڈے میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے اور اظہر الیون  آٹھویں نمبر پر موجود ہے رینکنگ کو دیکھا جائےتوآسٹریلیا کو آسٹریلیا  میں  ہرانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہوگا لیکن دنیا کی موسٹ ان پرڈکٹ ایبل ٹیم  کچھ بھی کر سکتی ہے۔