Sunday, May 19, 2024

آسٹریلیا کیخلاف قومی انڈر 16 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

آسٹریلیا کیخلاف قومی انڈر 16 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
December 29, 2018
لاہور (92 نیوز) پی سی بی کی نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے انڈر 16 پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں سیریز کا آغاز نو جنوری 2019 سے ہو گا۔ ٹیم میں ،عمر ایمان (کپتان)، کاشف علی(نائب کپتان)،علی حسن، سمیر ثاقب، محمد شہزاد، حسیب ﷲ خان، رضوان محمود، عصیر مغل، زبیر شنواری(وکٹ کیپر)، علی اسفند، فیصل اکرم، علیان محمود، فرہاد خان اور احمد خان ہوں گے۔