Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی
November 26, 2019
ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان ٹیم برسبین  سے ایڈیلیڈ  پہنچ گئی، قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 29نومبر سے  کھیلا جائے گا، قومی ٹیم  میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ شاہینوں کے پاس ٹیسٹ سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اترے گی تو گرین کیپس سیزیز بچانے کے لیے جان لڑایں گے۔ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ایڈیلیڈ میں ڈیرے جما لیے، قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، حارث سہیل کی جگہ عابد علی اور عمران خان کی جگہ محمد عباس کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔