Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت  بیٹنگ جاری

آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت  بیٹنگ جاری
June 20, 2019
نونٹگھم ( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے  جہاں  آسٹریلیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مقابل ہیں ۔ نونٹگھم کے ٹرینٹ گراؤنڈ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جہاں  آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہیں ، آسٹریلیا کو چار میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کو دو میچز میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ پوائنٹ  ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا تیسرے جبکہ بنگلہ دیش پانچویں نمبر پر ہے۔