Friday, May 3, 2024

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 80 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 80 رنز سے شکست دے دی
March 28, 2019

ابو ظہبی (92 نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 80 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی:267 رنز کے ہدف میں قومی ٹیم 186 رنز بنا سکی۔ امام الحق 46 اور عماد وسیم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمر اکمل نے 36 اور شعیب ملک نے 36 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے تین، کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 ایڈم زیمپا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

 قبل ازیں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔ پاکستان کے حارث سہیل ،عثمان شنواری نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم ،یاسر شاہ اور جنید خان نے بھی ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گلین میکسویل 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون فنچ 90 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہینڈز کومب 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 0 کے اسکور پر گر گئی۔ عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 20 رنز پر گر گئی۔ شان مارش 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 104 رنز پر گر گئی۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 140 رنز پر گر گئی۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 188 رنز پر جبکہ چھٹی وکٹ 249 رنز پر گر گئی۔