Saturday, May 11, 2024

آسٹریلیا، چین اور کمبوڈیا میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری

آسٹریلیا، چین اور کمبوڈیا میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری
July 29, 2021 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے۔

آسٹریلوی شہر سڈنی میں لاک ڈاؤن کے باوجود ڈیلٹا ویرنٹ میں تیزی آگئی۔ سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239 کیس رپورٹ ہوئے۔ سڈنی میں پانچ ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جو مزید 28 اگست تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے پولیس کو اضافی اختیارات دے دیئے گئے۔

چین کے شہر ننجنگ میں بھی ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، ننجنگ کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند جبکہ پوری آبادی کی تیسری مرتبہ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔

ڈیلٹا ویرنٹ پر قابو پانے کیلئے کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کیساتھ موجود آٹھ صوبوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔