آسٹریلیا پانچویں بار آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا
میلبورن (92 نیوز) آسٹریلیا پانچویں بار آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا۔ فائنل میں بھارتی ٹیم کو 85 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیسا ہیلی اور بیتھ مونی نے ٹیم کو 115 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
الیسا ہیلی نے39 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بیتھ مونی 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور صرف 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکاٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے پانچویں بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔