Wednesday, April 24, 2024

آسٹریلیا : پانچ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون نے بچوں کی تصویر جاری کر دی

آسٹریلیا : پانچ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون نے بچوں کی تصویر جاری کر دی
May 10, 2016

پرتھ (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دینے والی خاتون نے اپنی بچوں کے ہمراہ تصویر جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرتھ کی رہائشی 26سالہ خاتون کم ٹکی نے دو منٹ میں پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ ڈاکٹرز اور نرسز کے 50 رکنی عملے نے خاتون کے آپریشن میں معاونت کی۔ تمام بچے صحت مند پیدا ہوئے۔

ausie-2

طبی ماہرین کے مطابق پانچ بچوں کے ساتھ حاملہ ہونے کا واقعہ اوسطاً 55 ملین میں سے صرف ایک خاتون کے ساتھ پیش آتا ہے۔ آسٹریلیائی خاتون کم ٹکی کا واقعہ جب سوشل میڈیا پر آیا تو اس نے خوب شہرت سمیٹی۔ انہوں نے بچوں کے نام کیتھ‘ علی‘ پینی لوپ‘ ٹفینی اور بی ایٹرکس رکھے ہیں۔ کم کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں ہر ہفتے بچوں کی تقریباً 350 نیپیاں تبدیل کرنی پڑتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں خاتون نے انکشاف کیا کہ ان کی اور بچوں کی صحت کو لاحق شدید خطرات کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ دو بچوں کو بچا لیں جبکہ باقی بچوں کو چھوڑ دیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بہت مشکل جنگ لڑی مگر انہوں نے یہ سب کچھ اپنے بچوں کیلئے کیا۔ مسز کم اور ان کے شوہر وان کے پہلے تین بچے ہیں۔ نئے بچوں کی آمد سے ان کے بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔