Thursday, April 18, 2024

آسٹریلیا نےافغانستان کو دوسو.  پچھتررنز سے ٹھکانے لگا دیا

آسٹریلیا نےافغانستان کو دوسو.  پچھتررنز سے ٹھکانے لگا دیا
March 4, 2015
پرتھ (ویب ڈیسک )آسٹریلیاکےشہرپرتھ میں کھیلےگئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جو افغانستان کےلئے مہنگا ثابت ہوا۔ ورلڈکپ کےچھبیسویں میچ میں آسٹریلیانےافغانستان کودوسوپچھتررنز سےشکست دیدی ۔ڈیوڈوارنزایک سو اٹھہتررنز بناکر مین آف دی میچ قرارپائے۔ آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنرنے ایک سواٹھہتررنز بنا کر افغان باؤلرز کے اوسان خطا کر دیے،رہی سہی کسر میکس ویل نےانتالیس گیندوں پراٹھاسی رنز بناکرنکال دی۔آسٹریلوی بلے بازوں نے پہلا ورلڈکپ کھیلنے والی افغان ٹیم کے باولروں کو درگت بنادی ۔ چارسواٹھارہ  کےپہاڑ جیسےہدف کےتعاقب میں افغانستان کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے۔ پوری ٹیم 37ویں اوور میں ایک سو بیالیس رنزپر پویلین لوٹ گئی افغان ٹیم کے کپتان نوروزمنگل تینتیس رنز بناکر نمایاں رہے،آسٹریلیاکےبالر مچل جانسن نےبائیس رنزدے کرچار کھلاڑیوں  کوپویلین کی راہ دکھائی