Saturday, May 18, 2024

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی
March 23, 2019

 شارجہ (92 نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں  پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

 پاکستانی باؤلنگ آسٹریلین بلے بازوں کے سامنےناکام رہی۔ محمد عباس اور محمد عامر کی تیز رفتار گیندیں آسٹریلیا کے بلے بازوں کو پریشان نہ کر سکیں۔ یاسر شاہ اور عماد وسیم بھی کینگروز کو اسپن جال میں پھنسانے میں ناکام رہے۔

 کینگروز نے 281 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور شان مارش نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ایرون فنچ 116 اور شان مارش 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے فہیم اشرف اور محمد عباس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 280 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث سہیل 101 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ عمر اکمل نے 48 رنز بنائے۔

 آسٹریلیا کے کولٹر نائیل نے دو ،نیتھن لائن  اور میکسویل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔