Saturday, May 18, 2024

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا
June 15, 2015
سبینا پارک (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 277 رنز سے شکست دے دی۔ سٹیون سمتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا پڑا۔ پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 399 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 220 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا نے 177 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 2وکٹوں پر 212 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 392رنز کا ہدف ملا تاہم وہ صرف 114رنز بنا کر چلتے بنے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔