Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیدی
June 25, 2019

 لندن (92 نیوز) آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیدی۔

 ورلڈکپ میں ایک اور بڑا مقابلہ آسٹریلیا کے نام رہا۔ لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے 285 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  

 286رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی۔ ،53 کے مجموعی اسکور پر اسکے چار بلے بازپویلین لوٹ گئے۔ جیمز ونس گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، جوروٹ 8، کپتان مورگن 4 اور جان بیرسٹو 27 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 89 رنز بنائے۔  

 جوزبٹلر25، معین علی 6 رنز بنا سکے۔ کرس ووکس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 آسٹریلیا کے جیسن بہرن ڈروف  نے پانچ اور مچل اسٹارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 285 رنز بنائے جس میں کپتان ایرون فنچ کی سنچری بھی شامل ہے۔

 ڈیوڈوارنر 53، اسٹیواسمتھ 38، کیری 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایرون فنچ مین آف دی میچ قرارپائے۔

آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر بارہ پوائنٹ کیساتھ پہلے نمبر پر آگیا جبکہ انگلش ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔