Friday, April 19, 2024

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیدی

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیدی
December 18, 2018
پرتھ ( 92 نیوز) آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی  ،چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ کینگروز نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا حساب پرتھ میں برابر کردیا ، آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں 146رنز سےشکست دے دی، 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ دوسری اننگز میں کوئی  بھارتی بلے باز  30 رنز سے آگے نہ بڑھ سکا، بڑے بڑے نام آسٹریلوی باؤلرز کے آگے بے بس نظر آئے، چھ کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرپائے۔ میچ کے آخری روز کھیل شروع ہوا تو بھارت کو جیت کیلئے مزید 175 رنز اور آسٹریلیا کو پانچ وکٹیں درکار تھیں ۔ کوہلی الیون کے آخری پانچ بلے باز اسکور میں صرف 28 رنز کااضافہ کرسکے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور ناتھن  لیون نے تین تین،،ہیزل ووڈ اور کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میچ میں آٹھ شکار کرنےپر آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون مین آف دی میچ رہے۔