Thursday, May 9, 2024

آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا مزہ چکھا دیا

آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا مزہ چکھا دیا
January 15, 2020
ممبئی ( 92 نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں 10وکٹ سے شکست دیدی۔مین آف دی میچ ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے مارمار کر بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پہلے کھیلتےہوئے 255رنز بناکر آؤٹ ہوگئی  ،شیکھر دھاون 74اور کے ایل راہول 47رنز بناکر نمایاں رہے۔ مچل اسٹارک نےتین  ، پیٹ کمنز اورکین رچرڈسن نے دودووکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے 256رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان 38ویں اوور میں حاصل کرلیا،اوپنرڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 128رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ایرون فنچ بھی 110رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔