Sunday, September 8, 2024

آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ جیت کر کلارک کو رخصت کر دیا، ایشز سیریز انگلینڈ کے نام

آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ جیت کر کلارک کو رخصت کر دیا، ایشز سیریز انگلینڈ کے نام
August 24, 2015
لندن (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور چھیالیس رنز سے ہرا دیا۔ شکست کے باوجود سیریز تین دو سے انگلینڈ کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق انہترویں ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلا گیا۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اپنے کیرئیر کے آخری میچ میں میزبان حریف کو شکست دینے میں تو کامیاب رہے تاہم سیریز نہ جیت سکے۔ قبل ازیں انگلش کپتان الیسٹر کک کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ان کی ٹیم کو مہنگا پڑا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو اکیاسی رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو انچاس رنز بنا سکی۔ تین سو بتیس رنز کے خسارے کے ساتھ انگلینڈ کو فالو آن ملا تاہم انگلش ٹیم دو سو چھیاسی رنز پر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ ایک سو تینتالیس رنز کی عمدہ اننگز کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ مائیکل کلارک کو کھلاڑیوں اور شائقین نے زبردست داد و تحسین کے ساتھ رخصت کیا۔