Monday, May 6, 2024

آسٹریلیا میں پاکستان سمیت 22ممالک کے قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول

آسٹریلیا میں پاکستان سمیت 22ممالک کے قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول
January 9, 2019
سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلیا میں پاکستان ، برطانیہ اور امریکہ سمیت 22 ممالک کے قونصل خانوں میں مشتبہ پیکٹ موصول ہوا۔ برطانوی میڈیا ے مطابق ترکی ، اتلی ، جاپان ، مصر ،انڈونیشیا ، تھائی لینڈ کے قونصلیٹ  کو بھی مشتبہ پیکٹ موصول ہوا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ پیکٹ ملنے پرتمام ممالک کے قونصل خانوں کو خالی کروا لیا گیا جبکہ پیکٹ بھیجنے والے کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%a7%da%a9-%d8%a7%d9%88%d8%a8%d8%a7%d9%85%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%db%81%db%8c%d9%84%d8%b1%db%8c-%da%a9%d9%84%d9%86%d9%b9%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%85%d8%b1/ گزشتہ برس امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ ، باراک اوباما  اور ہیلری کلنٹن سمیت 10 سیاسی شخصیات کے گھروں سے بم برآمد ہوئے تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا تھا ۔ یہی نہیں امریکی میڈیا سی این این کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بم موصول ہوا تھا جس کے بعد پورے آفس کو خالی کروالیا گیا تھا۔ سابق صدرباراک اوبامااورہلیری کلنٹن کےگھربھیجےگئے بم  خفیہ سروس نےوصول کئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر وائٹ ہاؤس کو بھی بم بھیجا گیا  تھا۔ بعد ازاں امریکی خفیہ اداروں نے بم بھیجنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا ، ملزم کا تعلق ریاست فلوریڈا سے تھا اور وہ پہلے بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے باعث جیل کی ہوا کھا چکا تھا۔