Friday, May 17, 2024

آسٹریلیا میں مشرقی ساحلی علاقوں میں 50 برسوں کا بدترین سیلاب ، شاہراہیں ڈوب گئیں

آسٹریلیا میں مشرقی ساحلی علاقوں میں 50 برسوں کا بدترین سیلاب ، شاہراہیں ڈوب گئیں
March 21, 2021

کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مشرقی ساحلی علاقوں میں 50 برسوں کا بدترین سیلاب آ گیا۔ گھر، گلیاں ، شاہراہیں سب ڈوب گئیں۔

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے معاملات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ مشرقی حصے میں ہونے والی بارشوں نے نیو ساؤتھ ویلزمیں تباہی مچا دی۔ کئی علاقے ڈوبنے سے اہم شاہرائیں بند ہو گئی ہیں جبکہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں اندازے سے کئی گنا زیادہ بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح آخری حد تک پہنچ گئی ہے اور 13 علاقوں میں ابھی بھی سیلاب کی وارننگ موجود ہیں۔

سڈنی کے نشیبی علاقوں میں ہزاروں افراد کو راتوں رات انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ موسمی صورتحال کے باعث نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا ویکسین کی ڈلیوری کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔