Friday, April 19, 2024

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے متاثرہ ملازمت پیشہ افراد کیلئے مزید 11.8 ارب ڈالر مختص

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے متاثرہ ملازمت پیشہ افراد کیلئے مزید 11.8 ارب ڈالر مختص
July 21, 2020
کینبرا (92 نیوز) آسٹریلوی حکومت نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے متاثرہ ملازمت پیشہ افراد کیلئے مزید 11.8 ارب ڈالر مختص کر دیئے۔ آسٹریلوی حکومت ’’ویج سبسڈیز‘‘ کے عنوان سے گزشتہ 4 ماہ میں اربوں ڈالر خرچ کر چکی ہے، ابتدائی طور پر اس اسکیم میں تقریباً 50 ارب ڈالر رکھے گئے تھے اور ہر ملازمت پیشہ شخص کو دو ہفتے بعد 1500 آسٹریلوی ڈالر دیے جارہے تھے۔ آسٹریلوی حکومت نے امدادی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے، تاہم فی کس امداد میں کمی کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ اب سے کل وقتی ملازمین کو 2 ہفتے بعد 1200 آسٹریلوی ڈالر اور 20 گھنٹے سے کم کام کرنے والوں کو 700 آسٹریلوی ڈالر امداد دی جائے گی، مذکورہ امدادی اسکیم سے اب تک 35 لاکھ آسٹریلوی باشندے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔