Sunday, September 8, 2024

آسٹریلیا میں عید کا چاند نظر آ گیا

آسٹریلیا میں عید کا چاند نظر آ گیا
July 5, 2016
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین نیشنل کریسنٹ سائٹنگ کوآرڈی نیشن سنٹر نے ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد وہاں مقیم مسلمان کل عیدالفطر منائیں گے۔ اس بات کا اعلان آسٹریلیا کے ادارے آسٹریلین نیشنل کریسنٹ سائٹنگ کوآرڈی نیشن سنٹر نے کیا ہے۔ آسٹریلیا میں شوال کا چاند سڈنی میں دیکھا گیا۔ وہاں مقیم مسلمان کل چھ جولائی بروز بدھ 2016ءکو عید منائیں گے۔