Thursday, April 25, 2024

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فیصلہ دس جون تک ملتوی

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فیصلہ دس جون تک ملتوی
May 29, 2020
 دبئی (92 نیوز) آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فیصلہ دس جون تک ملتوی ہو گیا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث کینگروز کے دیس میں رواں برس  شیڈول ٹی ٹوئینٹی  کرکٹ کا عالمی میلہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ۔ شارٹ فارمیٹ کا میگا ایونٹ کرانے کے حوالے سے دبئی سے بذریعہ ویڈیو لنک ہونے والی آئی سی  سی بورڈز کی کانفرنس بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ اب ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سے متعلق  حتمی فیصلہ  10 جون  کو ہونے کا امکان ہے جبکہ کرکٹ سے جُڑے  دیگر معاملات پر بھی  اسی میٹنگ میں بات چیت ہو گی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈز آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں دوبارہ غور کریں گے  تاہم آئی سی سی اکتوبر نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کی اپنی تیاریاں جاری رکھے گی اور دوسرے آپشنز پر بھی غور جاری رہے گا۔