Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا میں شکست، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

آسٹریلیا میں شکست، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
December 1, 2019
لاہور (92 نیوز) آسٹریلیا میں شکست پر پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کیلئے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں باﺅلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تین شعبوں میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا۔ ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نسیم شاہ کے وطن واپسی پر انڈر 19 کیمپ میں رپورٹ  کیے جانے کا امکان ہے، ڈومیسٹک کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لایا جائے گا۔ فاسٹ باﺅلر جنید خان، عثمان شنواری اور راحت علی کو قومی ٹیم میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سمیع اسلم، عمران بٹ، اشفاق احمد اور عادل امین کو بلے بازوں میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔