Friday, April 19, 2024

آسٹریلیا میں شدید طوفان، 3افراد ہلاک، نظام زندگی درہم  برہم، بجلی کا نظام مکمل تباہ

آسٹریلیا میں شدید طوفان، 3افراد ہلاک، نظام زندگی درہم  برہم، بجلی کا نظام مکمل تباہ
April 22, 2015
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل میں شدید طوفان کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کے رہ گیا ہے۔ نیو ساوتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے مطابق ایک سو پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہوائوں نے درختوں اور کھمبوں کو اکھاڑ کر رکھ دیا جبکہ سمندر میں اٹھنے والی تیتس فٹ کی  لہروں نے سڈنی شہر میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے  جبکہ شہر کی مرکزی ریلوے لائن کا رابطہ دوسری ٹرینوں سے کٹ گیا ہے۔ طوفان کے باعث شہر میں بجلی کا نظام مکمل تباہ ہونے سے بیشتر علاقے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔