آسٹریلیا میں سیاحوں نے ڈرون کی مددسے وہیل کی ویڈیو تیار کرلی
کینبرا(ویب ڈیسک )ڈرون نے فطرتی حسن کے دلدادہ افراد کی مشکل آسان کردی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے گولڈ ساحل پر سیاحوں نے پانی میں اچھلتی وہیل کے خوبصورت مناظر عکسبند کرلئے ہیں ۔ تیس ہزار کلوگرام وزنی وہیل کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اس کو بہت پسندکیا جارہا ہے ۔