Thursday, May 9, 2024

آسٹریلیا میں سولر چیلنج کار ریس جاری

آسٹریلیا میں سولر چیلنج کار ریس جاری
October 14, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا میں سولر چیلنج کار ریس کا منفرد ایونٹ جاری ہے ، دوسرے روز بھی نیدر لینڈز کی ٹیم چھائی رہی ۔ آسٹریلیا میں سولر چیلنج کار کے ایونٹ میں ڈرائیورز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی بھرپور کوشش کی اور خوب جان ماری ، لیکن نیدر لینڈز کی ٹیم نے کسی کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی ۔ نیدر لینڈز دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی اور مجموعی برتری میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پوزیشن  مستحکم بنالی۔