Tuesday, April 23, 2024

آسٹریلیا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 5نوجوان گرفتار

آسٹریلیا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 5نوجوان گرفتار
April 18, 2015
میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں پولیس نے  دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق گرفتارلڑکوں نے پچیس اپریل کوپولیس پر حملوں کا منصوبہ بنا رکھا تھا انہیں وکٹوریہ اور وفاقی پولیس کے دو سو اہلکاروں نے میلبورن کے جنوب مشرقی علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کیا ہے، جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ گرفتار ہونے والے دو اٹھارہ سالہ لڑکوں پر  دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہےپولیس کا کہنا ہے کہ دو لڑکوں پر دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے مزید دونوجوانوں کو ممنوعہ اشیا رکھنے پرپوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔