Thursday, April 25, 2024

آسٹریلیا میں دو کینگرو موج مستی کرتے سڑکوں پر نکل آئے

آسٹریلیا میں دو کینگرو موج مستی کرتے سڑکوں پر نکل آئے
November 26, 2017

سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلیا میں دو کینگروز کو انسانوں کی بستی کی سیر کا خیال آیا اور دونوں مٹر گشت کرتے کرتے ایک شاہراہ پر نکل آئے ۔
گاڑیوں کو دیکھ کر دونوں کینگروز کا گھبرا جانا فطری امر تھا۔ ایک کینگرو تو لمبی لمبی چھلانگیں لگا کر سڑک پار کرگیا جبکہ دوسرا گینگرو سڑک پر پھسل گیا۔
یہ تو اسکی خوش قسمتی تھی کہ وہ اشارہ بند ہونے کی وجہ سے کسی گاڑی کے نیچے آنے سے محفوظ رہا۔