Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا میں جانوروں کی برآمد کیخلاف مظاہرہ

آسٹریلیا میں جانوروں کی برآمد کیخلاف مظاہرہ
March 22, 2015
ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں جانوروں کی برآمدات کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے ملکی ضروریات کو پورا کرے۔ ایڈیلیڈ میں جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے آسٹریلوی گائے اور دیگر جانوروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جانوروں کی برآمدات سے پہلے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے مطالبات درج تھے۔ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان بھی آسٹریلوی گائے درآمد کرکے اپنی خوراک کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔