Saturday, April 27, 2024

آسٹریلیا میں تیار ہونیوالی ویکسین کے پاکستان میں ٹرائل ہونگے

آسٹریلیا میں تیار ہونیوالی ویکسین کے پاکستان میں ٹرائل ہونگے
August 6, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی ویکسین پر اہم پیش رفت  سامنے آگئی، آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کے پاکستان میں ٹرائل ہوں گے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پر اہم پیش رفت!، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا فلینڈرز یونیورسٹی آسٹریلیا کے ساتھ کورونا سے محفوظ رکھنے والی ویکسین کے ٹرائلز پر معاہدہ طے پاگیا۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ دو ہفتے تک آسٹریلوی یونیورسٹی ویکسین پاکستان بھیجوائے گی۔ پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق کوویکس 19 کے نام سے تیار ہونے والی ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی، ویکسین کو جانوروں پر بھی استعمال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے بتایا ویکسین کے ٹرائلز کے لیے رضاکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔