Friday, May 17, 2024

آسٹریلیا میں آنے والے خوفناک سیلاب نے پاکستانی نوجوان کی جان لے لی

آسٹریلیا میں آنے والے خوفناک سیلاب نے پاکستانی نوجوان کی جان لے لی
March 26, 2021

سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا میں آنے والے خوفناک سیلاب نے پاکستانی نوجوان کی جان لے لی، ایاز یونس اپنی گاڑی سمیت دس میٹر گہرے پانی میں ڈوب گیا، ریسکیو کو مدد کیلئے کال کی مگر اس کے آنے سے پہلے وہ دم توڑگیا۔

آسٹریلوی سیلاب ایک نوجوان پاکستانی کی جان لے گیا، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ایاز یونس اپنی نوکری کے پہلے دفتر جارہے تھے کہ گاڑی سیلاب میں ڈوب گئی۔حکام کے مطابق ایاز یونس چالیس منٹ تک ریسکیو اہلکاروں سے ٹیلی فون پر بات کرتا اور اپنی جگہ کے بارے میں ریسکیواہلکاروں کو بتاتا رہامگر مدد سے پہلے موت آن پہنچی۔

ایاز یونس کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے تھا۔ ان کے انتقال پران کے دوستوں اور عزیز واقارب نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے۔