Tuesday, April 16, 2024

آسٹریلیا، طالب علموں کا ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف عالمی احتجاج کا آغاز

آسٹریلیا، طالب علموں کا ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف عالمی احتجاج کا آغاز
November 29, 2019
سڈنی (92 نیوز) ہمارا گھر جل رہا ہے، آسٹریلیا میں طالب علموں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی احتجاج کا آغاز کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی کی گلیوں میں سیکڑوں مظاہرین نکل آئے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے رہے۔ مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت پر جھاڑیوں میں لگی وسیع پیمانے کی آگ پر بروقت قابو نہ پانے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے سٹی ٹاؤن ہال سے حکمران جماعت لبرل پارٹی کے دفاتر کے باہر تک مارچ کیا۔ آسٹریلیا میں ابھی بھی 150 سے زیادہ مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڈنی کے شہری زہریلی فضاء میں سانس لینے میں مجبور ہیں۔