Thursday, March 28, 2024

آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بیٹنگ اچھی رہی ، گرانٹ فلاور

آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بیٹنگ اچھی رہی ، گرانٹ فلاور
April 7, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے  بعد بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی پاکستانی بیٹنگ کے گن گانے لگے ۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بیٹنگ اچھی رہی ،  ورلڈ کپ کے لیے فٹنس کا بینچ مارک مقرر کر دیا گیا ہے۔

گرانٹ فلاور کا کہنا ہے  آسٹریلیا کو ہرانا مشکل رہا لیکن بلے بازوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی، 2003کہ بعد پہلی بار پاکستانی بلے بازوں نے پانچ میچوں کی سیریز میں پانچ سنچریاں اسکور کیں۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹاپ فورمیں کھیلنے کے لیے اچھا بیٹسمین ہے ۔  حارث سہیل نے انجری کے بعد اچھا کم بیک کیا ہے ۔

گرانٹ فلاورنے عابدعلی کےحوالے سے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں ، عابد علی سے سنچری کی امید نہیں تھی مگر انہوں نے کر دکھائی ۔

بیٹنگ کوچ نے کہا ورلڈ کپ  کے لیے فٹنس کا بنچ مارک مقرر کر دیا گیا ہے ،سب کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ یویو ٹیسٹ میں 17.4پوائنٹس لینا ہونگے۔