Wednesday, April 24, 2024

آسٹریلیا سے ذلت آمیز شکست،بھارتی میڈیا تو لاٹھیاں لے کر ٹیم کے پیچھے ہی پڑگیا

آسٹریلیا سے ذلت آمیز شکست،بھارتی میڈیا تو لاٹھیاں لے کر ٹیم کے پیچھے ہی پڑگیا
March 26, 2015
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی مضبوط ٹیم آسٹریلیا سے سیمی فائنل کا اہم میچ کیا ہاری بھارتی میڈیا تو لاٹھیاں لے کر قومی ٹیم کے پیچھے ہی پڑگیا ۔ بھارت کے تمام نیشنل اور انٹرنیشنل چینل  نے اپنی قومی ٹٰیم کی خوب درگت بنائی اور ہر اینکر اور تجزیہ کارنے اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالا۔ اس موقع پر سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا  بھارت سے بہت اچھا کھیلا ہمارے بیٹس مین خود آؤٹ ہوئےآسٹریلیا نے باؤلنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھارت کا ستیا ناس کر دیا۔ آسٹریلیا کی باؤلنگ،بیٹنگ نے  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ڈریوڈ بھارت کی ہارپر شائقین نے کچھ نہ رکھا ادھار،کرکٹ کے بڑے چودھری کو چھوٹے نے چت کر دی۔ا شکست کی ذمہ دار انوشکا شرما ہے،بھارتی میڈیا ویرات کوہلی  کی نظر گیند سے زیادہ کسی اور چیز پر تھی،بھارتی میڈیا شرمناک شکست پر کھلاڑیوں کو ڈوب مرنا چاہیے،بھارتی میڈیا۔ ویرات کی شرما نے سارے بھارت کو   شرمسار کر دیا،بھارتی میڈیا دھونی کا ون ڈے کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ سے انکار،بھارتی میڈیا۔ سپر اسٹار کوہلی بڑے مقابلے میں فلاپ،انڈین شائقین  غصے سے پھٹ پڑے یہ وہ کمنٹس ہیں اوربے لاگ تجزیے ہیں جو بھارتی میڈیا اور شائقین نے اپنی اپنی بھڑاس نکالنے کےلئے کیے۔