Saturday, April 20, 2024

آسٹریلیا: سیلفی بناتے سمندر میں ڈوب جانیوالے پاکستانی طالبعلم کی لاش نکال لی گئی

آسٹریلیا: سیلفی بناتے سمندر میں ڈوب جانیوالے پاکستانی طالبعلم کی لاش نکال لی گئی
March 23, 2017
سڈنی (92 نیوز) آسٹریلیا میں سیلفی بناتے سمندر میں ڈوب جانے والے پاکستانی طالب علم کی لاش نکال لی گئی۔ محسن اعوان ساحل پر سیلفی بناتے ہوئے سمندر کی لہر کی نذر ہو گیا تھا۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں سیلفی بناتے ہوئے سمندر میں ڈوب جانے والے پاکستانی طالب علم محسن اعوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک لاش کی باقاعدہ شناخت باقی ہے۔ آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ محسن اعوان اپنے دوست محسن جاوید کے ساتھ نیو کاسل کی نابیز بیچ پر سیلفی بناتے ہوئے سمندری لہر کی نذر ہو گیا تھا۔ محسن اعوان کی لاش اس مقام سے ایک کلومیٹر دور سے ملی تھی۔