Monday, May 13, 2024

آسٹریلیا سیر سپاٹا کرنے نہیں گیا تھا،وسیم خان

آسٹریلیا سیر سپاٹا کرنے نہیں گیا تھا،وسیم خان
December 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں آسٹریلیا سیر سپاٹا کرنے نہیں گیا تھا،آسٹریلیا کو 2022میں پاکستان آکر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے قائل کیا ،وسیم خان نے مصباح الحق کے دو عہدوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قوم کو بڑی خوشخبری دیدی کہا کہ  آسٹریلیا 2022میں پاکستان آکر  تین ٹیسٹ  میچ کھیلے گا ۔ وسیم خان کہتے ہیں کہ وہ لا محدود اختیارات کے مالک نہیں، انہوں نے کرکٹ کمیٹی کومزید بااختیار بنانے کیلئے اسکی چیئرمین شپ چھوڑی ۔  ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم  کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے  کہا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اکیلے فیصلے نہیں کرتے،سلیکشن کمیٹی میں سات اور  لوگ بھی شامل ہیں جن کی مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔