Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گیا

آسٹریلیا ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گیا
November 26, 2017

بر سبین (92 نیوز) آسٹریلیا ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گیا،170 رنز کے تعاقب میں کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لیے۔ ڈیوڈ وارنر 60 جبکہ  بین کرافٹ 51 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں، آسٹریلیا کو فتح کے لیے مزید 56 رنز درکار ہیں۔

انگلش ٹیم دوسری اننگز میں صرف 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ اوپنر الیسٹرکک 7 ،سٹون مین  27 رنز تک محدود رہے۔ جیمز وینس دو،ڈیوڈملان چار ،معین علی 40،جبکہ  جونی بیئر سٹو نے 42 رنز بنائے، کپتان جوئے روٹ  اکاون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔  

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا ،ڈیوڈ وارنر 60 جبکہ  بین کرافٹ 51 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔