Friday, April 19, 2024

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز کا پہلا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز کا پہلا ٹیسٹ کل شروع ہو گا
November 22, 2017

برسبین (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے برسبین میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا 2 سے 6 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ، چوتھا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔